اہم ترین

حماس نے ایک اور اسرائیلی خاتون چھوڑ دی، یرغمالی شہریوں کی ویڈیو جاری

حماس نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائی گئی اسرائیلی خاتون سپاہی کو چھوڑ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ یرغمال اسرائیلی شہریوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے گڑھ غزہ میں آپریشن کے دوران ایک یرغمال بنائی گئی خاتون سپاہی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ رہا کی گئی اسرائیلی خاتون فوجی کی شناخت اوری میگیڈیش کے نام سے کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بینا میں کہا ہے کہ اوری میگیڈیش کو گزشتہ رات رہا کیا گیا۔ اور اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہے۔

ویڈیو میں یرغمالی خواتین نے موجودہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے۔ اب جنگ ختم ہونی چاہیے۔بن جمن نیتن یاہو ہمیں چھڑوانے والے تھے۔انہیں ہمیں آزادی دلانی چاہیے۔۔ لیکن سچ یہ ہے کہ آپ ہم سب کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان سے کچھ ہی دیر قبل حماس نے صیہونی فوج پر نفسیاتی دباؤ برقرار رکھنے کے لئے یرغمالی خواتین کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے حماس کی اس ویڈیو کو ’ظالمانہ نفسیاتی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کسی صورت جنگ بندی نہیں ہوگی۔

پاکستان