دنیا بھر کے گیمرز کے لیے اچھی خبر آئی ہے ۔۔ اب ان صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور سنوارنے کے لیے نیا پلیٹ فارم میدان میں آگیا ہے۔۔
ٹیورن (Tavern) کو مختصراً ٹی وی آر این (TVRN) نامی پلیٹ فارم نیا کھلاڑی بن کر ابھرا ہے۔
ٹی وی آر این ایک جانب ای اسپورٹس کے فروغ اور گیمرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کام کرے گا تو دوسری جانب یہ گیمنگ کمپنیوں اور بین الاقوامی ایونٹس کے لیے بھی خدمات سرانجام دے گا۔ جس سے دنیا بھر میں موجود گیمرز اور ڈویلپرز کی روزگار کے حصول اور مقابلوں تک رسائی آسان ہوگی۔۔
نئے پلیٹ فارم کی سربراہی گزشتہ 10 سال سے اسی شعبے میں مختلف خدمات سرانجام دینے والی برٹینی جانسن کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئیر میں گیمنگ مقابلوں کی میزبانی اور پس پردہ صداکاری کے علاوہ جی 2 ای اسپورٹس (G2 Esports ) کی سربراہی اور ڈیکسٹرو کی ڈائریکٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔۔
برٹینی جانسن کا کہنا ہے کہ نے پلیٹ فارم کو لانے کی وجہ ای اسپورٹس اور گیمنگ ایونٹس کی مارکیٹ منقسم ہونا ہے۔۔ ٹی وی آر این کا بنیادہ مقصد اس شعبے اور باصلاحیت لوگوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔
ٹی وی آر این کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم کی پہلی ترجیح تخلیقی، متنوع، اور گیمنگ ٹیلنٹ کو دریافت کرنا اور اسے برانڈز اور پروڈکشن کمپنیوں کے سامنے لانا ہے۔ گیمز اور پروڈکٹ کی معلومات، جغرافیائی محل وقوع اور میڈیا پلیٹ فارم کی مہارت پر بھرپور توجہ اسے ای اسپورٹس اور گیمنگ کے شعبوں میں دیگر ٹیلنٹ ہنٹ کمپنیوں سے الگ کرتا ہے۔