آج کل کی شہری زندگی بہت تیز ہوگئی ہے۔ لوگوں کے بھاگتے قدموں کے ساتھ دوڑنے کے لیے انسان کو اپنی جسمانی صحت کا بھی خیال نہیں۔ ایسے میں گھر کے کچن میں ہی موجود چند چیزوں کے استعمال سے آپ کا چہرہ دنوں میں کیل مہاسوں اور چھائیوں سے پاک ہوسکتا ہے۔۔
اگر ہمارے چہرے پر ایک بھی مہاسا نظر آجائے تو اسے ہٹانے کے لیے جراثیم کش کریموں سے لے کر دوائیوں تک ہم سب کچھ ہی استعمال کرلیتے ہیں۔۔ لیکن اگر چہرے پر ایک نہیں بلکہ کئی دھبے ہیں تو آپ کو اس کے لیے موثر گھریلو ٹوٹکے اپنانے کی ضرورت ہے۔ جس کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔
شہد اور ہلدی کا فیس پیک ایک ماہ تک لگائیں تو چہرے پر موجود ضدی داغ دھبے ختم ہونے لگیں گے۔
ہلدی کی عمر مخالف خصوصیات جلد کی جھریوں کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہد کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتی ہیں، جو کم عمری میں بڑھاپے کی علامات کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
ہلدی ، شہد اور لیموں کے رس کا آمیزہ
ہلدی اور شہد کا فیس پیک بنانے کے لیے ایک پیالے میں 1 چائے کا چمچ شہد لیں۔ پھر اس میں 2 چٹکی ہلدی پاؤڈر ملا دیں۔ پھر اس میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈالیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگائیں۔ تقریباً 10 سے 15 منٹ کے بعد چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ یہ جلد کو بہتر بنا سکتا ہے۔
بیسن، ہلدی اور عرق گلاب کا آمیزہ
ایک پیالے میں 2 چمچ چنے کا آٹا لیں اور پھر اس میں چٹکی بھر ہلدی ڈالیں۔ پھر اس میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ تیار کریں۔ اس فیس پیک کو 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔ اس سے آپ کو ٹیننگ سے نجات ملے گی۔
انتباہ: یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔