اہم ترین

میانوالی میں پاک فضائیہ کے ٹریننگ بیس پر دہشتگردوں کا حملہ

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان اور اورماڑہ میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد ہفتے کے روز میانوالی میں پاک فضائیہ کے ٹربیتی بیس پر حملہ ہوا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر حملہ کیا۔۔ جن میں سے 3 کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کریا گیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا گیا۔۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، تاہم حملے میں پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باؤزر کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میانوالی میں دہشتگردی کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں. جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے ہیں.

گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی بڑھنے اور اس میں افغان غیر قانونی تارکین کے ملوث ہونے کے شواہد کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

یکم نومبر سے ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن بھجوایا جارہا ہے۔۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اورماڑہ کے قریب دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کا نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔۔

پاکستان