اہم ترین

چند دنوں میں چہرے کو جھریوں سے پاک کرنا ہے تو ہلدی اور ناریل تیل کا آمیزہ لگائیں

ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا چہرہ بے داغ، جھریوں سے پاک اور چمکدار نظر آئے لیکن  آج کی بھاگتی دوڑتی اس دنیا میں لوگوں کے پاس اپنے لئے ہی زیادہ وقت نہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنے چہرے اور جلد  سے متعلق کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چہرے کی جھریوں اور شکنوں کو کم کرنے کے لیے بازاروں میں بہت سی چیزیں دستیاب ہیں، لیکن اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کہ وہ کتنی فائدہ مند ہیں۔ ایسے میں اس پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ اپنے گھر میں رکھی چیزوں کو استعمال کر سکتے ہیں اور وہ چیز ہے ناریل کا تیل۔

ناریل کا تیل جلد سے متعلق بہت سے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کو اسے کچھ چیزوں کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا، جس سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ناریل کے تیل کے استعمال کے طریقے۔

ناریل تیل اور ہلدی

ناریل کے تیل کو جلد کی ہر قسم میں استعمال کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے جب جک ہلدی بھی اینٹی بیکٹیریل اجزا سے بھرپور ہے، جو جلد کو بہت سے بیکٹیریا سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر ملائیں۔ ناریل کے تیل کو اپنے چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، کچھ دیر بعد پانی سے چہرہ دھو کر صاف کر لیں۔

ناریل کا تیل اور شہد

جھریوں کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل اور شہد کا استعمال بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ ناریل کے تیل میں تھوڑا سا شہد ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور 15-20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

 انتباہ: یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

پاکستان