اہم ترین

 اسرائیل کی حامی کمپنیوں کوکا کولا اور نیسلے کے خلاف ترکیہ پارلیمنٹ کا بڑا اقدام

ترکیہ کی پارلیمان نے عمارت میں قائم ریسٹورنٹس سے اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے پر کوکا کولا اور نیسلے کی مصنوعات کو ہٹا دیا ۔

 امریکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پارلیمنٹ کے اندر قائم ریستورانوں، کیفے ٹیریااور ٹی ہاوسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔

اسرائیل کی حامی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرٹولمس   نے کیا ہے۔۔ لیکن ان کی جانب سے کسی بھی کمپنی کا نام لیے بغیر احکامات دیئے گئے۔۔

 پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد عمارت میں قائم ریستورانوں، کیفے ٹیریااور ٹی ہاوسز مینیوز سے کوکا کولا کمپنی کے مشروبات اور نیسلے انسٹنٹ کافی کے برینڈز کو ہٹادیا گیا ہے۔ 

ترک پارلیمانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے عوامی حلقوں میں غزہ میں جاری بربریت پر اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ترکیہ پارلیمنٹ کا دفتر بھی وہی احساس رکھتا ہے۔

پارلیمنٹ کےاسپیکر کا دفتر نے ان کمپنیوں کی مصنوعات کو پارلیمنٹ کے کیفوں اور ریستورانوں کے مینیو سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ایسی کمپنیوں کی فہرست مسلسل گردش کررہی ہے جو اسرائیل کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔

پاکستان میں بھی عوامی سطح پر اسرائیل کی حامی سمجھی جانے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

پاکستان