اہم ترین

فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے ای اسپورٹس کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فٹ بال کی دنیا میں راج کرنے والے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے ای اسپورٹس کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔

ارجنتائن کے معروف ای اسپورٹس ادارے کے آر یو ای اسپورٹس کو عالمی طور پر ایک منفرد حیثیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ اس کمپنی کا مالک کھیلوں کی تاریخ میں سب سے مشہور شخص بن گیا ہے۔۔

سال 2010 میں قائم کی گئی اس کمپنی کے مالک سرگیو آگیرو ہیں جو فری تو پلے ٹیکٹیکل گیم ویلورینٹ ای اسپورٹس کے حوالے سے بڑا نام ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران کے آر یو ای اسپورتس کی ملکیت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اس حوالے سے یہ خبریں بھی تھیں کہ کمپنی کے سی او او اور بانی سرگیو آگیرو اب پس پردہ رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان خبروں کی تصدیق اس طرح ہوئی ہے کہ میسی نے کمپنی کو شریک مالک کی حیثیت سے خرید لیا ہے۔

کے آر یو کا شمار ارجنٹائن کے سرکردہ اسپورٹس اداروں میں ہوتا ہے، خاص طور پر اس کے پاس ویلورینٹ کا بہترین اسکواڈ موجود ہے۔

میسی کی کمپنی کے شریک مالک کی حیثیت سے شمولیت نے کے آر یو میں نیا جوش بھردیا ہے۔ یہ اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ ادارے کے کھلاڑیوں کو دوسرے اداروں کی جانب سے زیادہ معاوضے کی پیشکشیں ملنے کی خبریں آرہی تھیں۔۔ میسی کی کمپنی میں شمولیت سے ساری صورت حال بدل گئی ہے۔

پاکستان