اہم ترین

سیب سنترا چھوڑیئے ۔۔۔ سردیوں میں پیجیے چقندر کا جوس

سردیوں میں ہمارا دستر خوان کئی اقسام کی سبزیوں سے سج جاتا ہے۔ ان میں ایک چقندر بھی شامل ہے ۔ چقندر کو سردیوں میں سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس سبزی میں غذائیت کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔۔

غذائی ماہرین کے مطابق چقندر پوٹاشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک، کاپر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ چقندر کا جوس پینے سے پٹھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو کینسر کے خلیات سے بچا کر جسم میں سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔

چقندر کا جوس دل کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔۔ اس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 250 ملی لیٹر چقندر کا جوس پینے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور خون کی شریانوں کو سکون ملتا ہے۔

چقندر کا جوس کولیسٹرول کے مسائل سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔ کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر کا جوس کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کنٹرول کرکے معمول پر لانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جوس اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور جگر کے آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے۔۔

پاکستان