اہم ترین

مداحوں کا 10 سالہ انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کی رونمائی کا وقت آگیا

گرینڈ تھیفٹ آٹو کے خالق ادارے راک اسٹار گیمز نے رواں برس دسمبر میں جی ٹی اے 6 کو اپنے پہلے ٹریلر کے ذریعے مکمل طور پر سامنے لانے کاا علان کردیا ہے۔۔

گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کا پہلا ٹریلر 2011 میں جاری کیا گیا تھا جب کہ 2013 تک گیم ریلیز ہو چکا تھا۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مبصرین توقع کررہے ہیں کہ جی ٹی اے 6 آئندہ سال یعنی 2024 کے آخر یا 2025 کے اوائل میں GTA 6 میں ریلیز کردیا جائے گا۔

جی ٹی اے کے خالق ادارے راک اسٹار گیمز کے صدر سیم باؤسر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کئے گئے بیان میں اس جذبے کو اجاگر کیا جو 1990 کی دہائی سے ادارے کو توانا رکھے ہوئے ہے۔ اسی جذبے سے سرشار ٹیم نے اب تک کے سب سے زیادہ مقبول گیمز تیار کئے۔

گزشتہ برس گیمنگ کی دنیا میں پھیلائی جانے والی لیکس کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جی ٹی اے اپنے حقیقی نظر آتے پس منظر، ایک عمیق کہانی اور وسیع گیمنگ دنیا کی وجہ سے تمام گیمز پر بازی لے جائے گا ۔۔

جی ٹی اے کے مداح امید کرتے ہیں کہ راک اسٹار گیمز دسمبر میں جو ٹریلر جاری کرے گا وہ 30 سیکنڈ کے ٹیزر کے بجائے ایک جامع ویڈیو ہو ۔۔

پاکستان