اہم ترین

انشورنس کی رقم کیلیے بھکاری قتل کرکے اپنی موت کا ڈراما رچانے والا 17 سال بعد گرفتار

بھارتی پولیس نے انشورنس کی رقم کیلیے بھکاری قتل کرکے اپنی موت کا ڈراما رچانے والے کو 17 سال بعد گرفتار گرلیا گیا۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے انیل سنگھ چودھری کو احمد آباد سے حراست میں لیا گیا ۔ سرکاری کاغذات میں انیل کی موت 2006 میں ہی ہوگئی تھی۔ تب سے وہ جعلی شناخت کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا ۔۔

پولیس کے جاری بیان کے مطابق گرفتاری کے بعد انیل کمار چودھری نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈراما رچا کر انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

منصوبے کے مطابق انیل سنگھ چودھری نے 2004 میں حادثاتی موت کی انشورنس پالیسی لی اور پھر ایک کار خریدی۔ اس کے بعد انیل سنگھ چودھری، اس کے باپ اور بھائیوں نے ٹرین میں ایک بھکاری کو کھانے کا لالچ دیا۔ یہ لوگ بھکاری کو آگرہ کے قریب ایک ہوٹل میں لے گئے اور اسے نشہ آور اشیاء ملا کر کھانا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پھر بے ہوش بھکاری کو کار میں لے گیا اور جان بوجھ کر کار کو بجلی کے کھمبے سے ٹکرا دیا تاکہ اسے حادثہ نظر آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھکاری کو ڈرائیور کی سیٹ پر بٹھایا اور گاڑی کو آگ لگا دی تاکہ یہ ظاہر ہو کہ گاڑی میں کسی حادثے کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔

انیل سنگھ چودھری کے باپ وجے پال سنگھ نے لاش کی شناخت اپنے بیٹے کے طور پر کی اور گوتم بدھ نگر ضلع میں اس کے آبائی گاؤں میں اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

منصوبے کے مطابق وجے پال سنگھ چودھری نے اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کے بیمہ کے طور پر 80 لاکھ روپے کا دعویٰ کرکے رقم حاصل کی اور یہ رقم خاندان کے افراد میں تقسیم کردی گئی۔اپنا حصہ لینے کے بعد، انیل سنگھ چودھری 2006 میں احمد آباد آگیا اور پھر کبھی بھی اتر پردیش میں اپنے آبائی گاؤں نہیں گیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں احمد آباد کرائم برانچ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ انیل سنگھ چودھری زندہ ہے اور راج کمار چودھری کے نام سے رہ رہا ہے، مزید شواہد سامنے آنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔۔

پاکستان