اہم ترین

غزہ اور جنین کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں بھی اسرائیلی کارروائیاں

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس کی بری افواج بھی غزہ کی پٹی کے شمالی شہری علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔

عرب نیوز چینل العربیہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 10812 ہوگئی ہے۔۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ علاقے کی 70 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ لاکھوں افراد بڑھتی سردی میں اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ابو سلمیہ نے جمعے کی علی الصبح اسپتال کمپلیکس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد چھ افراد شہید ہو گئے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کو “سنگین خطرات” کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے جنی اور خان یونس کے بعد اب مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ صیہونی فوجیوں نے ہزمہ قصبے میں کئی گھروں کو بھی نشانہ بنایا، آنسو گیس کے گولے داغے اور تلاشی لی گئی۔

پاکستان