اہم ترین

بابر اعظم کی کپتانی کا دور آج ختم

ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے اور یہ میچ بابر اعظم کے لیے بھی بطور کپتان آخری میچ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ میں آج اپنے آخری لیگ میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، انگلینڈ تو سیمی فائنل تک رسائی حاصل ہی نہیں کرسکا لیکن پاکستان کے لئے بھی فائنل فور میں شامل ہونا ناممکن ہی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی انتہائی خراب کارکردگی پر بطور بیٹر اور کپتان بابر اعظم پر بہت تنقید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے میگا اہونٹ میں کچھ نصف سنچریاں بنائی ہیں لیکن وہ ٹیم کے بجائے اپنے فائدے کے لیے ہی بیٹنگ کرتے نظر آئے ہیں۔۔

اس کے علاوہ پوری ایونٹ میں ان پر بطور کپتان اپنے دوستوں اور پرچی کہے جانے والے کھلاڑیوں کو نوازنے کے الزام لگ رہا ہے۔۔ محمد نواز ، حارث رؤف اور امام الحق کی پلیئنگ الیون میں مسلسل شمولیت پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔۔

اس کے علاوہ پی سی بی میں ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ سے یہ لگنے لگا ہے کہ وطن واپسی پر بابر اعظم کو کپتان نہیں رکھا جائے گا۔۔ ساری صورت حال کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وطن واپسی پر کپتانی سے سبدوش ہوجائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بابر اعظم ٹیم میں اپنی جگہ بچانے کے لیے کپتانی چھوڑنا بہتر سمجھ رہے ہیں۔ کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کچھ دن وطن میں گزار کر پاکستان کو آسٹریلیا جانا ہے جہاں ٹیم پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی ۔

پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے آسٹریلیا میں سیریز جیتا تو دور کی بات اسے ہرا یا میچ ڈرا بھی نہیں کرپائی۔۔ ایسے حالات میں بابر کبھی بھی مزید بدنامی مول لینا نہیں چاہیں گے۔

پاکستان