کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ جس کے بعد پاکستان کا مشن ورلڈ کپ ناکامی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ سے قبل بابر اعظم نے سارا بوجھ یہ کہہ کر فخر زمان پر ڈال دیا کہ وہ چل گیا تو سارے اگر مگر ختم ہوجائیں گے لیکن فخر تو اس وقت چلتا جب بولرز کچھ کرتے ۔ نتیجے میں پاکستان اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہار گیا۔۔
میگا ایونٹ کے بعد یہ تو یقینی ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی، شاداب خان کی نائب کپتانی سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہوچکا۔۔ دوستیوں اور پرچیوں پر آنے والے سب جائیں گے۔۔
انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث سوشل میدیا پر شائقین کرکٹ قومی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کررہے ہیں۔۔
اینکر پرسن ندیم ملک نے لکھا کہ مکی آرتھر کی پاکستان ٹیم کے آن لائن ڈائریکٹر کے طور پر تقرری انتہائی بے کار اقدام تھا۔بابراعظم بین الاقوامی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہیں ناقص باؤلنگ اور فیلڈ پلیسنگ کی فکر کرنے کی بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ پی سی بی کو نئے بیٹنگ اور باؤلنگ کوچز تلاش کرنے چاہئیں۔ رضوان وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننے کے لیے شاید ایک بہتر انتخاب ہے۔ ۤئندہ ٹی ٹوئنتی ورلڈ کپ، اور چیمپئینز ٹرافی کے لیے فوری بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔
ندیم ملک کو محمد رضوان میں نیا کپتان نظر آیا تو مچل مارش نامی صارف نے انہیں نوٹنکی قرار دے دیا ۔
عمران صدیق نے میگا ایونٹ میں حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے بولنگ فگرز کا ریکارڈ رکھ دیا۔۔ جس میں بتایا گیا کہ حارث ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولرز ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے