اہم ترین

خیبر پختونخوا میں دوبارہ تبدیلی، پی ٹی آئی نے فیصلہ مسترد کردیا

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو خیبر پختونخوا کا نیا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے۔۔

گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان انتقال کرگئے تھے۔ جس کے بعد آئین کے تحت صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔ صوبے کے انتظامی معاملات چلانے کے لیے انتظامی عہدے خالی ہوگئے تھے۔

آئین کے تحت نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے پشاور میں اجلاس ہوا تھا۔ جس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے تھے۔

دونوں شخصیات نے نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔۔۔ گورنر ہآس نے ۤئین کے تحت ملنے والی سمری کی فوری طور پر منظوری دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نئے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔۔ کیونکہ اس اجلاس میں شریک ہونے والے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جب اسمبلی تحلیل کی تھی تو وہ پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کا حصہ تھے۔لیکن اب وہ پرویز خٹک کی سربراہی میں بننے والی تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہو چکے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ وہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج رہ چکے ہیں۔ اعظم خان کی نگراں صوبائی کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے پاس قانون وانصاف اور مذہبی امور کی وزارتیں تھیں۔

پاکستان