اہم ترین

ملک مشکل سے دوچار لیکن بینکوں کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی مالی حالت شدید دگرگوں ہے لیکن ملک کے بینک اپنی تاریخ کا ریکارڈ منافع کمارہے ہیں۔۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بینکوں کے ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

رواں برس 30 اکتوبر تک ملک کے تمام بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس کا حجم 26.39 کھرب روپے تک جاپہنچا ہے ۔۔ جب کہ گزشتہ برس اسی مہینے کے آخر میں بینکوں کے پاس اپنے کھاتیداروںں کے 22.4 کھرب روپے تھے۔۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 میں 26.31 کھرب روپے بینکوں میں ڈپازٹ ہوئے تھے۔ ماہانہ بنیادوں پر بینک ڈپازٹس میں 0.3 فیصد اضافہ رہا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں میں کھاتیداروں کی جمع رقم کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اتنا بڑا اضافہ بلند ترین شرح سود کی وجہ سے ہے۔

ملک میں اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔ 16 دسمبر کو شرح سود میں کسی قدر کمی کا امکان ہے۔۔

دوسری جانب ملک کےسرکاری اور نجی کمرشل و اسلامی بینکوں کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔

گزشتہ برس (2022) اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حکم 18.28 کھرب روپے تھا جب کہ رواں مالی سال اکتوبر میں یہ 27 فیصد سے زائد بڑھ کر 23.23 کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر بھی بینکوں کی سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔

پاکستان