ڈبلیو 7 ایم ای اسپورٹس نے بلاسٹ 6 میجر اٹلانٹا ٹرافی اپنے نام کرکے ناصرف دو لاکھ ڈالرز کا انعام اپنے نام کیا ہے بلکہ سکس انویٹیشنل سے پہلے پوائنٹس کا ایک بڑا حصہ بھی حاصل کیا ہے۔
ڈبلیو 7 ایم ای اسپورٹس کو اسپیس اسٹیشن، بی ڈی ایس، ورٹس، گیکے، جی ٹو ای اسپورٹس اور ایل او ایس کو شکست دینے کے بعد بلاسٹ 6 میجر اٹلانٹا ٹرافی حاصل ہوئی ہے۔۔
دیکھا جائے تو ڈبلیو 7 ایم کے لیے رواں سال بڑا ہی شاندار رہا ہے۔۔ اسی سال فروری میں وہ ڈرامائی انداز میں سکس انویٹیشنل جیتنے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن گرینڈ فیینالے میں اسے جی 2 ای اسیورٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔۔ تاہم اس نے اٹلانٹا میں جی 2 ای اسیورٹس سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔۔
ایونٹ کا گرینڈ فینالے بھی ڈبلیو 7 ایم کے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔۔ خوش قسمتی سے ایل او ایس (LOS ) کے خلاف ڈبلیو 7 ایم (w7m) نے بہترین شروعات کی۔۔یکے بعد دیگرے دو نقشے اپنے نام کرکے برازیلین اسکواڈ نے اپنی برتری کو برقرا رکھا اور ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالرز کے انعامی پول میں سے دو لاکھ ڈالر انعام اپنے نام کیا ۔۔