اہم ترین

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ دو مرتبہ نظر ثانی کی جاتی ہے۔ رواں ماہ کے آئنہد 15 روز یعنی 430 نومبر تک کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا قیمتوں کے متعلق نئی سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوائی جاچکی، جہاں سے یہ سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے۔۔ وزیراعظم سے حتمی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 16 نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتاہے۔۔

ملک کے نجی میڈیا چینلز نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس وقت 71 کروڑ ڈالر قرض کے لئے بات چیت جاری ہے۔

نگراں حکومت سے مذاکرات کے لئے آئی ایم ایف کا وفد اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مسلسل بڑھتی قدر کے باعث نگراں حکومت عوام کر بڑا ریلیف نہیں دے سکے گی۔۔ قوی امکان یہی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک سستا ہوگا۔۔

پاکستان