انضمام الحق اور مورنی کورکل کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی گئی ہے جب کہ ذکا اشرف کو سابق کھلاڑیوں نے جلد بازی کے بجائے سکون سے فیصلے کرنے کا مشورہ دے دیا۔۔
چیف سلیکٹر انضام الھق کے استعفے اور قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پی سی بی نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللّٰہ واسطی کو بھی فارغ کردیا ہے۔
ساق کھلاڑیوں پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منتخب کرے گی۔
دوسری جانب پی سی بی کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے لاہور میں یونس خان، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے ملاقات کی۔۔ جس میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔۔
کرکٹرز نے ذکا اشرف کو جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدِ نظر رکھ کر پلاننگ کرنے کا مشورہ دیا۔ انیوں نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کئی ماہ کا وقفی ہے۔ اس سے پہلے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی توئنٹی ورلڈ کپ ہے ۔ جس پر توجہ ضروری ہے۔۔
سابق کرکٹرز نے مشورہ دیا کہ نئے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک کرکٹ میں اککردگی کی بنیاد پر کیا جائے۔۔
یونس خان ، وہاب ریاض اور سہیل تنویر سے پہلے ذکا اشرف نے سرفراز احمد اور شاہد آفریدی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔۔ ان ہی ملاقاتوں کے بعد یہ تاثثر ابھرا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد کو سونپی جاسکتی ہے۔۔