اہم ترین

سلمان خان کو اپنے مداحوں پر غصہ آگیا

بھارت میں عوام کے لئے سینما گھروں میں فلمیں دیکھنا ایک رواج ہے۔۔ لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں کی فلمیں دیکھنے کے لیے چند روپے کے ٹکٹ ہزاروں میں خریدتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ فلمی گانوں پر پیسے بھی لٹاتے ہیں۔۔

ایسے ہی ایک مقبول اداکار سلمان خان بھی ہیں، کروڑوں لوگ ان کے مداح ہیں۔۔ ان کے ڈائیلاگ زبان زد عام ہوتے ہیں اور لوگ پورے پورے سینما گھر بک کرادیتے ہیں۔۔

چند روز قبل ان کی نئی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو دیکھنے والے جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔۔

ٹائیگر 3 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین ٹائیگر 3 شو کے دوران سینما ہال کے اندر پٹاخے پھوڑتے نظر آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ سینما ہال کے اندر جان کی بازی ہار سکتے تھے۔

مداحوں کی اس حرکت پر سلمان خان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ٹائیگر 3 دیکھتے ہوئے پٹاخے پھٹے تھے۔ آپ سب فلم سے لطف اندوز ہوں۔ کسی کی جان کو داؤ پر نہ لگائیں۔ محفوظ رہیں.

سلمان خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو اس طرح کے خطرناک اقدام سے روکنے پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی سراہ رہے ہیں۔

چند ماہ پہلے عراق میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہال میں بھی آتش بازی سے آگ لگ گئی تھی۔۔ اس واقعے میں 100 سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔۔

پاکستان