اہم ترین

اسرائیل پر تنقید کا جرم؛ یہودی کمپنیاں ایلون مسک کو دیوالیہ کرنے کے در پر آگئیں

ایلون مسک کو غزہ میں اسرائیلی بربریت پر سچ بولنا مہنگا پڑگیا ۔۔ ایپل اور ڈزنی سمیت درجنوں یہودی کمپنیوں نے ایکس پر اشتہارات دینا بند کردیئے۔۔

ایلون مسک نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ اسرائیل تمام فلسطینیوں کو ختم نہیں کرسکتا۔ جنگ کے بعد جتنے فلسطینی بچیں گے وہ زندگی بھر اسرائیل سے نفرت کریں گے۔ حماس کا ایک جنگجو قتل ہوتا ہے تو درجنوں نئے رضاکار پیدا ہوتے ہیں۔ اسرائیل کو اس بات کا احساس ہی نہیں کہ وہ حماس کے مزید کتنے ہمدرد پیدا کررہا ہے۔

اس کے علاوہ ایلون مسک نے غزہ میں موجود فسلطینیوں کی آواز بننے کے لیے علاقے میں اسٹار لنک کے ذریعے انٹر نیٹ کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تھا۔۔

ایلون مسک کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا ہے۔۔ کیونکہ دنیا بھر کی یہودی کمپنیوں نے اب دنیا کے اس امیر ترین انسان کے معاشی بائیکاٹ کے لئے کم کس لی ہے۔۔ ایپل اور ڈزنی بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) کے معاشی بائیکاٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل اور ڈزنی نے ایکس کو اپنی مصنوعات کے لیے تشہیری پلیٹ فارمز سے نکال دیا ہے۔۔

دوسری جانب ایلون مسک نے بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایکس کی انتظامیہ پیر کے روز ان تمام لولوغن کے خلاف بھرپور انداز میں مقدمہ دائر کرے گی جو ہماری کمپنی پر دھوکے سے حملہ آور ہونے کے لیے گٹھ جوڑ بناچکے ہیں۔۔

پاکستان