اہم ترین

ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ آسٹریلیا پر ڈالروں کی بھی بارش

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملی ہے۔۔

بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے چھٹی بار یہ تائٹل جیت کر جہاں نئی تاریخ رقم کی وہیں کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کی بھی مستحق ٹھہری۔

ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہی ۤئی سی سی نے انعامی رقم کا بھی اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالر انعام ملا ہے۔ جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

تیسری مرتبہ بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب تو پورا نہ ہوسکا لیکن اسے بھی 20 لاکھ امریکی ڈالر انعام ملا ہے۔۔ اس کو 57 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل ہارنے والی جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو 8،8 لاکھ امریکی ڈالر ملے ہیں۔

اسی طرح گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو ایک ، ایک لاکھ ڈالر ملے جب کہ گروپ میچ جیتنی ٹیم کو فی میچ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی ہے۔

پاکستان