اہم ترین

غزہ میں ’بچوں کا ہولوکاسٹ‘ بند ہونا چاہیے، نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو بچوں کا ہولو کاسٹ قرار دے دیا ہے۔۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ (Zarra Alert) موبائل ایپ کے اجرا کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور بچوں کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے لیے ریاست کریں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچے میرے ذہن میں آئے جہاں اسرائیلی افواج کی جانب سے بارود کے زور پر انہیں بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ جسمانی اعضا سے محروم کیے جا رہے ہیں، ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے وہ اپنی فوج کی وجہ سے بہت طاقتور ہے، لیکن پیشہ ور افواج ہمیشہ مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں، نہتے بچوں کا قتل حقوق انسانی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کی صورت حال فوری عالمی توجہ کی متقاضی ہے، وہاں بچوں اور خواتین کا قتل عام بند ہونا چاہیے، دنیا میں آٹھ ارب کی آبادی میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اس بربریت کا دفاع کرتا ہو۔ بچے، بوڑھوں، خواتین سمیت سب اس کی مذمت کر رہے ہیں۔

پاکستان