اہم ترین

میری اردو کمزور ہے لیکن کام چل رہا ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ میری اردو کمزور ہے لیکن کام چل رہا ہے۔ الیکشن کے بعد ہم وہ اونٹ ہوں گے جہاں یہ اونٹ بیٹھے گا وہاں حکومت ہوگی۔۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ تمام مسائل کا حل روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں کے پاس ہے، پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں، ملک و عوام کے بارے میں سوچتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کسانوں کو زمین کا مالک بنایا ، مزدور کو ان کا حق دلایا۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ امیر لوگ سرمایہ کاری کریں تو ان سے سوال نہ پوچھیں، میں سمجھتا ہوں یہ غلط ہے، ہم سوال ضرور پوچھیں گے، یہ طریقہ مناسب نہیں کہ ملک میں امیر امیر تر اور غریب پستے رہیں، اس سے نہ پاکستان ترقی کر سکتا ہے نہ معیشت ترقی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے شرکا سے کہا میری اردو کمزور ہے لیکن کام چل رہا ہے۔ الیکشن کے بعد ہم وہ اونٹ ہوں گے جہاں یہ اونٹ بیٹھے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں صاف شفاف الیکشن چاہیے، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس ضمانت دیں کہ 8 فروری کے الیکشن پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، اگر کوئی الزام لگا سکتا ہے تو الیکشن کا کیا فائدہ ہوگا۔ جس پارٹی کیلئے لاہور میں جلسہ کروایا گیا وہ کہتی ہے دو تہائی اکثریت لے گی، وہ پارٹی اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے کی بھی بات کر رہی ہے، وہ کہتی ہے کہ ان کی بات ہوگئی ہے اور ان کی دو تہائی اکثریت پکی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر انتخابی نتائج پہلے سے ہی طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کر دے گا۔۔

پاکستان