اہم ترین

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا عمران خان پر گھر برباد کرنے کا الزام

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان پر ان کا ہنستا بستا گھر بردبار کرنے کا الزام لگادیا۔

نجی نیوز چینل “جیو” کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کے دوران خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزامات کی بارش کردی۔

خاور مایکا نے کہا کہ ان کی بشریٰ بی بی نے 1989 مں شادی ہوئی۔ 28 سالہازدواجی زندگی انتہائی شاندار رہی۔ ہمارا ہنستا بستا گھر تھا۔ بشریٰ بی بی اپنے 5 بچوں کو چھوڑ کر گئی تو چھوٹی بیٹی 7، 8 سال کی تھی۔ اب بھی چھوٹی بیٹی رات کو روتی ہے، اس شخص نے پیری مریدی میں ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران بشریٰ بی بی کی ان کی بہن مریم وٹو نے عمران خان سے ملاقات کرائی۔ یہیں سے ان کے گھر کی برباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں۔ فرح گوگی نے عمران کے کہنے پر ایک خفیہ فون نمبر دیا جس پر دونوں باتیں کرتے تھے۔

خاور مانیکا نے کہا کہ کبھی بشریٰ بتائے بغیر عمران خان کے گھر بنی گالہ چلی جاتی تھی تو کبھی عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا۔ ایک بار تو عمران خان کو گھر سے نکلوا بھی دیا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے مزید کہا کہ انہوں نے سابق اہلیہ کو طلاق 14نومبر 2017 کو دی لیکن عدت کی مدت پوری کئے بغیر ہی دونوں نے شادی کر لی، جس کا انہیں یا ان کے بچوں کو ببھی علم نہیں تھا۔ فرح نےطلاق کے ایک ماہ بعد فون کرکے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کو کہا، میں حیران ہوا کہ طلاق کی تاریخ بھی بدلی جاتی ہے؟

پاکستان