اہم ترین

بلاول کو گندی زبان استعمال نہیں کرنا چاہیے

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ بلاول بھٹومحترم ہیں، ان کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے، انہیں ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے بھی نوازشریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا، ن لیگ کی حکومت ملک کو کامیابی کی طرف لے کر آئی، ہمارا دعویٰ امید نہیں، یقین پر ہے، پہلے بھی بحرانوں سے نکالا پھر نکالیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی ہمارے دوست ہیں، ان کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے ، بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، اس لئے انہیں ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے آئین کے خلاف اسمبلیاں توڑی، وہ چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، ان کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے لقب دیے جا رہے تھے۔ آج ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو ساتھ لےکر چلنا ہوگا۔

پاکستان