اہم ترین

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو تاجکستان سے بھی شکست

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کو سعودی عرب کے بعد تاجکستان نے بھی ہرادیا۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 2 ایشیا میں گروپ جی کے میچ میں پاکستان اور تاجکستان اسلام آباد کے جناح فٹ بال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھے۔

تاجکستان کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی اور 6 گول اسکور کئے جب کہ قومی ٹیم صرف ایک ہی گول کرسکی۔۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول برطانیہ کی انڈت 17 ٹیم میں کھیلنے والے فٹبالر رئیس نبی نے کیا ۔۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے پہلے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو چار گول سے ہہرایا تھا ج کہ قومی ٹیم ایک بھی گول اسکور نہیں کرسکی تھی۔

فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 193 ہے جب کہ تاجکستان 109 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں جگہ بناپایا ہے۔

پاکستان