اہم ترین

لیگ آف لیجنڈز کے مایہ ناز کوچ ککوما کی ٹی 1 واپسی

لیگ آف لیجنڈز کے چیمہئین اور اس کھیل کے نایہ ناز کوچ ککوما (KKOMA) نے دوبارہ جنوبی کورین ٹیم ٹی ون میں شمولیت اختییار کرلی ہے۔۔

ای اسپورٹس ویب سائیٹس کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ککوما کی 2024 کے لیے ٹی ون (T1) کے ہیڈ کوچ کی حیثیہت سے تقرری کی خبریں چل رہی تھیں لیکن ٹی ون نے 21 نومبر کو ایکس پر ایک شاندار ویڈیو شیئر کرکے اس کی تصدیق کی۔

لیگ آف لیجنڈز چیمپئینز کوریا ( ایل سی کے) میں ایجنسی ٹرانسفر ونڈو کھلنے کے بعد کافی اکھاڑ پچھاڑ دیکھی گئی ہے اور ٹی ون بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ ٹام عبوری ہیڈ کوچ سے کوچ میں شفٹ ہوگئے جبکہ اسکائی اور روچ ٹیم کو چھوڑ گئے۔۔

اب جب کہ سیزن 13 ختم ہو گیا ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ 2024 کے سیزن میں ککوما اور فیکر (Faker) کیا کریں گے۔ کورین مڈ لینر اور اونر وہ کھلاڑی ہیں جن کا اب بھی ٹی ون سے معاہدہ ہے، جب کہ زیوس ، گومایوسی اور کیریا کے معاہدے دو روز قبل ختم ہوچکے ۔عالمی چیمپئن شپ جیتنے کے باوجود، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پانچوں کھلاڑی مزید وقت ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں۔

ککوما کو لیگ آف لیجنڈز کی تاریخ کے عظیم ترین کوچز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کوچنگ کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا۔ ان کی رہنمائی میں ٹی ون تین عالمی ٹائٹلز اور متعدد LCK ٹائٹلز اپنے نام کرچکا ہے۔

2019 کے آخر میں ککوما نے چینی ویسی گیمنگ (Vici Gaming) میں شمولیت اختیار کی لیکن نتائج کارگر نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے وہ ڈیمون وون (DAMWON) گیمنگ کے ذرہعے واپس کوریا آئے، جہاں اس نے 2020 کا عالمی ٹائٹل جیتا اور 2021 میں رنر اپ رہا۔

ککوما 2022 کے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مختصر مدت کے لیے واپس آئے۔ ای اسپورٹس کے منظر سے تقریباً ایک سال دور رہنے کے بعد 37 سالہ ککوما دوبارہ میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان