اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد غزہ میں عارضی طور پر صیہونی بربریت تھم گئی ہے۔
قطر اور امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسارئیل کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد چار روز کی جنگ بندی پر عمل درآمد جمعے کی صبح سے شروع ہوچکا۔۔
جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے جنگ بندی کا آغاز ہوا جس کے بعد غزہ میں توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔
چار دنوں میں کم از کم 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے جب کہ اسرائیل اپنی جیلوں میں قید 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
چار روزہ جنگ بندی پر عمل ہوتے ہی صر کے راستے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی شروع ہوچکی۔
امدادی سامان لے کر جانے والے ٹرکوں پر عربی میں “انسانیت کے لیے ایک ساتھ” اور “غزہ میں ہمارے بھائیوں کے لیے” جیسے کلمات تحریر کئے گئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق آئندہ چار دن تک ہر روز امدادی سامان سے بھرے 400 ٹرک غزہ پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ کو روزانہ 130,000 لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرک فراہم کیے جائیں گے۔