اہم ترین

بچوں کے آن لائن تحفظ کے لئے اقدامات پر پی ٹی اے کے نام بین الاقوامی ایوارڈ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بچوں اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کی کاوشوں کے اعتراف کرتے ہوئے بین الاقوامی لیڈ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

25 سے زائد ممالک پر محیط ٹیلی کام آپریٹرز اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تنظیم سمینا ٹیلی کمیونیکیشن کونسل نے پی ٹٰی اے کو کوششوں کے عالمی سطح پر اعتراف اسے 2023 ء کا لیڈ ایوارڈز اس کے نام کیا گیا۔

پی ٹی اے کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط، بچوں کےساتھ غیر اخلاقی سلوک کی رپورٹنگ کے لیے شارٹ کوڈ (1121) مختص کرنے، اور یونیسیف گلوبل کی جانب سے Knowledge, Attitude, and Practices (کے اے پی) سروے کو ‘ڈسٹرپٹنگ ہارم پروگرام’ کا حصہ بنانے پر اس ایوارڈ کا حقدار قررار دیا گیا۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد بچوں کی دسترس میں انٹر نیٹ اور کئی اقسام کے سوشل میدیا پلیٹ فارمز آگئے ۔۔ بچوں کو قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنے کیلئے پی ٹی اے نے بہت کام کیا ہے۔۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاک کو بھی پی ٹی اے نے تعمیری اورمثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے ساتھ تعاون کے ذریعے 100 سرکاری اسکولوں میں آگاہی ویڈیوز، کتابچے اور ٹول کٹس کے ذریعے آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے بھی اقدام کیے ہیں۔

پاکستان