اہم ترین

سوشل میڈیا پر 45 انچ کا ٹی وی سر پر کھڑا کرکے سائیکل چلانے والے کے چرچے

آپ نے سڑکوں ، بازاروں یا میلوں میں ایسے لوگ تو بہت دیکھے ہوں گے جو مختلف چیزیں توازن سے اٹھا کر چلتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے شخص کی دھوم مچی ہے جو 45 انچ کا ایل سی ڈی ٹی وی سر پر توازن سے کھڑا کرکے سائیکل چلاتا ہے۔

44 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو دیکھنے والا ہر شخص سائیکل سوار کی مہارت کی تعریف کرتا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص نے اپنے سر پر 45 انچ کا ٹی وی توازن سے کھڑا کررکھا ہے۔ پہلے تو اس شخص کو سائیکل پر بیٹھا دکھائی دیتا ہے لیکن وہ سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانے لگتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز آئے روز وائرل ہوتی رہتی ہیں، ویڈیو میں یہ بہت سادہ اور آسان نظر آتا ہے۔ لیکن یہ شخص جس طرح سڑک پر توازن برقرار رکھتے ہوئے اسٹنٹ کر رہا ہے اسے دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

شاندار توازن رکھنے والے اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ صرف ٹوئٹر پر اسے 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
ساتھ ہی ہزاروں صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ لوگ اس شخص کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

پاکستان