اہم ترین

برطانوی شخص کے انگوٹھے میں مکڑی نے انڈے دے دیئے

شادی کی 35ویں سالگرہ منانے کے لئے جہاز کی سیر کرنے والے برطانوی شخص کا انگوٹھا مکڑی کا بچہ کھاگیا۔۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی ببی سی کے مطابق کرملنگٹن کے رہائشی کولن بلیک اور ان کی اہلیہ نے اپنی شادی کی 35ویں سالگرہ جہاز پر منانے کا ارادہ کیا۔۔ اس سفر کے دوران ان کا جہاز فرانس کے شہر مارسیلے پر لنگر انداز ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ کولن کا پیر سوج رہا ہے اور کسی زہریلی چیز کی وجہ سے جامنی رنگ کا ہوگیا ہے۔

کولن جہاز میں موجود ڈاکٹر کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ اسے “وولف اسپائیڈر ” نامی زہریلی مکڑی نے کاٹ لیا ہے۔

ڈاکٹر نے جب اس حصے کو کاٹا تو اس میں سے سفید رنگ کے مواد کے ساتھ چائے کی پتی جیسے دانے نکلے۔ کولن کو بتایا گیا کہ مکڑی نے صرف اسے کاٹا ہی نہیں تھا بلکہ انگوٹھے کے اندر انڈے بھی دے دیئے تھے۔

کالن کا کہنا ہے کہ اسے مکڑی نے مبینہ طور پر اس وقت کاتا ہوگا جب وہ مارسیلے میں کھانا کھارہے تھے۔ اس وقت اسے اپنا انگوتھا بے جان سا محسوس ہوا تھا۔ لیکن وہ سمجھے کہ نئے سینڈلز کی وجہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے۔۔ حالانکہ درحقیقت مکڑی جب اپنے شکار پر حملہ آور ہوتی ہے تو اسے بے سدھ کردیتی ہے۔

برطانیہ واپس آنے پر، بلیک نے اسپتال میں علاج کروایا اور اسے سوزش کو کم کرنے کے لیے دوائیں تجویز کیں۔دوائیں لینے سے ناصرف اس کی سوجن ختم ہوئی بلکہ انگوٹھے میں مکڑی کے دانتوں کے نشان بھی واضح ہونے لگے۔

کولن کی جانب سے معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ مکڑے کے درجنوں انڈوں میں سے ایک سے ایک چھوٹی مکڑی نکلی تھی، جو اس کی جلد کے نیچے پھنس گئی تھی۔ وہ باہر نکلنے کا راستہ بنانے کے لئے پیر کھا رہی تھی۔

پاکستان