اہم ترین

ٹین زی کی نئے ماؤس کی مشکوک تشہیر پر معذرت، پری آرڈرز بکنگ بھی بند

ویلورینٹ کے شہرہ آفاق گیمر ٹین زی نے اپنے نئے ماؤس کی غلط تشہیر پر گیمرز سے معافی مانگ لی ۔۔

ویلورینٹ کے ماہر ترین گیمر ٹائسن ٹین زی اینگو نے چند روز قبل ـ(25 نومبر) ایک خاص (کسٹمائز) ماؤس تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی تیاری میں ایک اسپورٹس کے معروف پی آر ادارے پروڈیجی ایجنسی کا تعاون بھی شامل تھا۔ ماؤس کی خریداری کے لئے آرڈر 27 نومبر سے لئے جانے تھے۔ لیکن اس ماؤس کی نا تو خوبیاں بتائی گئیں تھیں اور نا ہی اس کی رونمائی کی گئیں۔

سوشل میڈیا میں محدود تعداد میں اس ماؤس کی تیاری کے بعد کسی قسم کی خوبیوں کا سامنے نہ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں گیمرز 189 ڈالر 99 سینٹس کے اسے خریدنے کے لئے تیار تھے۔ دوسری جانب ایسے گیمرز کی تعداد بھی کسی طرح کم نہیں تھی جو اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے تھے۔

گیمرز کی جانب سے ماؤس کو مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد ٹینز اور اس کی منیجمنٹ ٹیم میدان میں اتری اور ماؤس کے بارے میں آگاہ کیا۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں ٹین زی نے پروموشنل ایونٹ، پری آرڈر، اور ماؤس کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور ایک تصوراتی شبیہہ جاری کی۔ ٹین زی نے اپنے بیان میں صرف اتنا بتایا کہ ماؤس کا وزن 50 ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تکنیکی خصوصیات نہیں بتائیں۔

ٹین زی نے کہا کہ ان کی ٹیم کا خیال ہے کہ ماؤس کے ہر حصے کو مرحلہ وار ظاہر کرنا ‘ایک دلچسپ خیال’ ہوگا۔ پری آرڈرز کو فی الحال بند کیا جارہا ہے۔ ٹین زی نے فی الحال پری آرڈر بکنگ کے دوبارہ آغاز سے متعلق نہیں بتایا۔۔

نئے ای اسپورٹس ماؤس سے ایک سال قبل بھی فائنل ماؤس نامی کمپنی نے ‘فائنل ماؤس سٹار لائٹ پرو’ ماؤس ‘ٹین زیڈ’ کے نام سے ماؤس مارکیٹ مین پپیش کیا تھا۔ جو مارکیٹ میں آتے ہی فروخت ہوگئے تھے۔ اس کے 40 ہار ماؤس تو صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہی فروخت ہوگئے تھے۔اتفاق سے اس ماؤس کی قیمت بھی نئے ماؤس ہی کے مساوی تھی۔

پاکستان