اہم ترین

مائنس ون فارمولہ ؛ عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے دستبردار

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دو دسمبر 2023 کو کرائے جائیں گے جس کے لیے عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو قائم مقام چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 دنوں میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام ۤباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا عمران خان الیکشن میں حصہ تو لے سکتے ہیں اور لیکن ان پر کیسز کی نوعیت کر مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے سکتا ہے ۔ اس لئے عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو نگران چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پارٹی کے اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں۔ وہ تو عمران خان کے مقرر کردہ نگران کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں ؟؟

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے گوہر علی خان نے بیرون ملک سے وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ پی ٹی آئی سے پہلے پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔

یرسٹر گوہر علی خان 2008 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔ تاہم بعد میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔۔

گزشتہ برس سے وہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات مین وکیل کی حیثیت سے الیئکشن کمیشن اور عدالتوں مین پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے لئے کئی قانونی لڑائیاں بھی جیتیں۔

پاکستان