اہم ترین

“نا کام کے نا کاج کے دشمن اناج کے ۔۔ بس ان سے مفت کی عشائیاں کرا لو”

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے مشکل ترین دورے پر ہے لیکن کئی کھلاڑیوں نے اسے کھیل اور قومی مشن سمجھنے کے بجائے مشن ہنی مون سمجھا ہوا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے ۔ جہاں وہ کینگروز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ ناصرف ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اپنے ہمراہ اہلیہ کو لے گئے ہیں بلکہ امام الحق ، شان مسعود اور شاہین آفریدی بھی اپنی اپنی دلہنیں آسٹریلیا لے گئے ہیں۔۔

اس صورت میں جب ایک جانب ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی پست رہی۔ آستریلیا میں ٹیسٹ سیریز بھی انتہائی مشکل ہے۔ آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈ میں پاکستان کو لگاتار 5 سیریز وائٹ واش کرچکا ہے۔۔

قومی کھلاڑیوں کی بیویوں کے ہمراہ تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میدیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین اسے دورہ آسٹریلیا کے بجائے ہنی مون ٹرپ قرار دے رہے ہیں۔

ایکس پر صفیان بسرا نے لکھا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز محض کرکٹ ٹورنامنٹ کے بجائے # ہنی مون سے مشابہت رکھتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی بنیادی طور پر اپنی بیویوں کے ساتھ آسٹریلیا کا سفر کر رہے ہیں، جس کا مقصد قومی وابستگی پر ذاتی خوشی کو ترجیح دینا ہے۔

اریبہ نے لکھا ہے کہ یہ پلیئرز آسٹریلیا کھیلنے جارہے ہیں یا ہنی مون منانے ۔۔

محمد آصف پیروڈی نامی ٹوئٹر ہینڈل میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیسٹ میچ نہیں بھائی ہنی مون

زوہیب کے ٹی کے نے ہنی مون کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ہے”نا کام کے نا کاج دشمن اناج کے ۔۔ بس ان سے مفت کی عشائیاں کرا لو”

پاکستان