اہم ترین

پربھاس کی فلم سالار کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

باہو بلی جیسی بلاک بسٹر فلم کے ہیرو پربھاس کی فلم سالار: پارٹ 1 سیز فائر کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ فلم اسکرینز پر ایکشن اور سنسنی بڑھانے کی ضمانت دیتی ہے۔ سالار کے 3 منٹ 47 سیکنڈ طویل ٹریلر میں پربھاس کا زبردست ایکشن سب کا دل جیت رہا ہے۔

پربھاس کی گزشتہ کئی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں رہیں۔ اس صورت حال میں انہیں اپنے فلمی کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے بڑی شدت سے ہٹ فلم کا انتظار ہے۔

فلم سالار: پارٹ 1 سیز فائر رواں برس 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو جنوبی بھارت کی 4 مقامی زبانوں کے علاوہ ہندی میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایت کاری بلاک بسٹر فلم کے جی ایف بنانے والے پرشانت نیل نے دی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں پرشانت نیل کا کہنا تھا کہ سالار بنانے کا خیال ان کے ذہن میں 15 سال پہلے آیا تھا، لیکن اپنی پہلی فلم اگرام (Ugram) بنانے کے بعد وہ کے جی ایف (KGF) میں مصروف ہوگئے، جس پر ان کے تقریباً 8 سال صرف ہوئے ۔۔

پاکستان