اہم ترین

غیر قانونی مقیم غیر ملکی ملک کی سلامتی اور معیشت متاثر کر رہے تھے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہری ملک کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے تھے۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران پہلی قومی ورکشاپ برائے خیبر پختونخوا (این ڈبلیو کے پی ون) کے شرکا کے ساتھ ایک سیشن میں بھی شرکت کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے مذموم عزائم کو مربوط اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے

پاکستان