اہم ترین

گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا۔

شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک طرف ملک میں سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں۔ ہمیں ملک میں نئی سیاست لے کر آنی ہے جس میں عوام کی خدمات کی جاتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں کی سیاست اس چیز کی ہے کہ اپنی جیب کیسے بھرنی ہے، کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، میرے ہاتھ صاف ہیں، میرے مخالف بھی کچھ نہیں کہہ سکتے، میں اپنی جیب کے بجائے عوام کی جیب بھرنا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں۔

پاکستان