اہم ترین

غزہ میں جنگ بندی: امریکا نے سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کر دی

امریکا نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مٰں پیش کی گئی قراداد کو ویٹو کردیا۔

چند روز متحدہ عرب امارات نے عرب لیگ اور او آئی سی کی جانب سے مرتب کردہ ایک مشترکہ قرارداد پیش کی تھی ۔ جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی، مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی سمیت انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل؛ کے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان میں سے سے برطانیہ نے قرارداد پر ووٹ نہیں دیا جب کہ 13 نے حق میں ووٹ دیا تاہم ایک امریکا سب پر بھاری پڑ گیا اور قرارداد ویٹو کردی۔۔

2017 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خاص آئینی آرٹیکل کو استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی المیے روکنے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ایلچی ریاض منصور نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کئے جانے کے بعد غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے جنرل اسمبلی میں واپس جانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان