اہم ترین

کہا تھا کارگل میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے آج وقت ثابت کر رہا ہے ہم صحیح تھے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ کارگل میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے، کیا اس لیے ہمیں نکال دیا گیا تھا؟ آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہم صحیح تھے۔‘


لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، چھے بھلے لوگوں کے ہاتھوں سے اختیار لیکر اناڑی کے ہاتھ میں دیا گیا، ملک کی معیشت نیچے آگئی اور روپیہ کمزور ہوگیا۔2022 میں جب شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو ہر شعبے میں بہت زیادہ گراوٹ ہو چکی تھی، اس وقت اگر یہ ملک نہ سنبھالتے تو ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔‘

نواز شریف نے کہا جب ملک ، سلامتی، عزت اور وقار کو بلند کرنے کی بات آتی ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹتے۔ ہم نے آگے بڑھ کر ایٹمی دھماکے کیے چاہیے وہ دنیا کو پسند آئے یا نہ آئے۔ ہم نے اچھے اچھے کام کیے۔ ملک و قوم کی ترقی والے کام کیے۔ ہر دفعہ ہمیں نکال دیا گیا، کیوں نکال دیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بھارت، افغانستان، ایران اور چین سمیت تمام ملکوں کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنے ہیں۔ ہمیں نے اپنے معاملات کو کے ساتھ بھی ٹھیک کرنا ہے۔ پتہ لگنا چاہیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ ہم نے کہا کہ کارگل لڑائی نہیں ہونی چاہیے تھی کیا اس لیے نکالا گیا؟ آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہم صحیح تھے۔

نواز شریف نے کہا ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہئے، انہوں نے ملک کے ساتھ وہ کیا جو کوئی محب وطن نہیں کر سکتا

پاکستان