اہم ترین

دھرمیندرا بھی فلم اینیمل کے گانے ارجن ویلی کے مداح

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا بھی رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کے گانے ارجن ویلی کے مداح نکلے۔ گانے پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔

رنبیر کپور کی نئی فلم انیمل نے ان کی پرانی ناکامیوں کے سارے داغ دھوڈالے ہیں۔ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

فلم میں بوبی دیول نے ولن کا کردار نبھایا ہے۔۔ پوری فلم میں ان کا کوئی مکالمہ نہیں، لیکن اپنے مختصر کردار میں بھی وہ سب پر حاوی نظر آتے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم کے گانے ارجن ویلے کے بھی بڑے چرچے ہیں۔ اس کے سحر میں بوبی دیول کے والد دھرمیندرا بھی جکڑے نظر آتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/C0otEn7odbz/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8b2d3f8b-8097-45f5-a592-4c9d587c9e94

دھرمیندرا کو ارجن ویلی اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے اپنے فارم ہاؤس سے ہی ایک ویڈیو بھی بناڈالی کے جس کے پس پردہ ارجن ویلی گانا چل رہا ہے۔

بالی ووڈ میں دھرم پاجی کی عرفیت سے مشہور لیجنڈ اداکار کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ۤ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بوبی دیول کا فلمی کیرئیر ان کے والد دھرمیندرا، بھائی سنی دیول اور سوتیلی والدہ ہیما مالنی کی طرح اتنا کامیاب نہیں رہا ۔ گزشتہ تین عشروں پر محیظ ان کے فلمی کیئریر میں اینیمل سب سے کامیاب فلم رہی ہے لیکن اس میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان