اہم ترین

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں اسموگ کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لئے متحدہ عرب امارات کی ٹیم 15 روز سے لاہور میں موجود تھی۔ اس کامیاب تجربے میں ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ ہم یو اے ای کی حکومت کے مشکور ہیں۔

نگراں وزیر پنجاب نے کہا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لئے آسان نہیں تھا۔ کیونکہ ایسا پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کے لئے ہر چیز کا بہت گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد اقدامات اٹھائے جارہے تھے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔ ہمیں اس کے لئے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی اپنانی ہے۔ آئندہ چند ماہ میں اسموگ ٹاور کی تنصیب کا عمل بھی مکمل ہوجائے گا۔

پاکستان