اہم ترین

جاوید میانداد کا وہ ریکارڈ جو 47 سال بعد بھی کوئی توڑ نہیں سکا

کہا جاتا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں ریکارڈ بنتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ایسے ہوتے ہیں جنہیں توڑنے میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ پاکستان کے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کے پاس بھی ہے جو 47 برس گزرنے کے باوجود کوئی کھلاڑی توڑ نہیں سکا۔۔

جاوید میانداد 18 برس کی عمر میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انہوں نے 1975 میں کھیلا تھا لیکن 1976 ان کے لئے بہت یادگار سال تھا۔ کیونکہ اس سال انہوں نے ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔۔

1976 میں کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسٹ میچ کے دوران انہوں نے اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال 140 دن تھی۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے تھے۔

جاوید میانداد سے قبل ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارج ہیڈلی کے پاس تھا۔ انہوں نے 1930 میں کنگسٹن میں انگلینڈ کے خلاف 223 رنز کی انننگز کھیلی تھی۔اس وقت ان کی عمر 20 سال 308 دن تھی۔

پاکستان کے لیجنڈ بیٹر نے جارج ہیڈلی کا ریکارڈ 46 سال بعد توڑا تھا لیکن 47 برس بیت گئے جاوید میانداد کا ریکارڈ ان تک کوئی کھلاڑی نہیں توڑ سکا۔۔

پاکستان