اہم ترین

سالار سے ڈنکی کو ریلیز سے پہلے کمائی میں پچھاڑ دیا

آئندہ ہفتے بھارتی سینما گھروں میں دو بڑے بجٹ کی فلمیں ڈنکی اور سالار ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے ریلیز ہو رہی ہیں۔

پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان ڈونکی کے ذریعے کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرنے کو تیار ہیں جب کہ پربھاس کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم سالار ڈونکی کا مقابلہ کرنے آرہی ہے۔ ان دونوں فلموں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے اور اس معاملے میں بھی دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورتس کے مطابق لوگ کافی عرصے سے پربھاس اور شروتی ہاسن کی فلم سالار – سیز فائر پارٹ 1 کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ سالار 22 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم متعدد زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے اور اسے A سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ یعنی بھارتی سینما گھروں میں اسے صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں۔

ڈنکی کی بات کریں تو 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور وکی کوشل اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

دونوں فلموں کی کہانی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے لیکن بڑی اسکرین پر اس کا مقابلہ ہر سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ دونوں فلموں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگ شروع ہونے کے پہلے دن ڈنکی کے ایک لاکھ 26 ہزار ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب سالار دیکھنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ لوگوں ٹکٹیں ایدوانس میں ہی فروخت ہوچکی ہیں۔ اس طرح سالار نے ڈنکی کے قمابلے میں ریلیز سے پہلے ہی زیادہ کمائی کرلی ہے۔

پاکستان