اہم ترین

فلم اینیمل میں کام کرنے کے لئے اداکارہ ترپتی دیمری کتنا معاوضہ لیا؟

رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم انیمل تمام تر تنقید کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ ترپتی دیمری کتنا معاوضہ لیا؟۔ اس حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔۔

بے انتہا خون خرابے کے مناظر اور حد سے زیادہ بوس کنار کے مناظر کی وجہ سے بھارت میں رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو اے سرٹیفیکیٹ دیا تھا۔ جس کے تحت فلم صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے دیکھنے کے قابل تھی۔ اس کے باوجود فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا منڈانا اور انیل کپور کی تو تعریف کی ہی جارہی ہے لیکن صرف چندمنٹوں کے لئے دکھائی دینے والی والی اداکارہ ترپتی دیمری سب پر بازی لے گئی ہیں۔

رنبیر کپور کے ساتھ ان کے بوس و کنار بھرے مناظر کے بعد وہ راتوں رات مقبول ہوگئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی فلم میں کام کرنے کے لئے ان کا معاوضہ بھی بحث کا موضوع بناہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر نے اس فلم کے لیے تقریباً 70 کروڑ روپے لیے ہیں۔ وہیں ان کی آن اسکرین بیوی کا کردار ادا کرنے والی رشمیکا مندانا کو تقریباً 4 کروڑ روپے ملے۔ ولن کا کردار ادا کرنے والے بوبی دیول کو 4 کروڑ روپے جبکہ انیل کپور نے فیس کے طور پر 2 کروڑ روپے لیے۔

اگر دیکھا جائے تو ترپتی دیمری نے سب سے کم فیس لی ہے اور سب سے زیادہ شہرت بھی ان ہی کے حصے میں آئی ہے۔ ترپتی کو ‘اینیمل’ میں کام کرنے کے لیے صرف 40 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔ تاہم ترپتی دیمری کے معاوضے کی خبر کی ماضابطہ تصدیق تو نہیں کی گئی لیکن خیال یہی کیا جارہا ہے کہ انہیں اتنا ہی معاوضہ ملا تھا۔

پاکستان