اہم ترین

بھارتی فوج کے لئے بم بنانے والی فیکٹری تباہ، کئی افراد ہلاک

بھارت میں فوج کے گولہ بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں واقع سولر انڈسٹریز انڈیا نامی فیکٹری میں اتوار کی صبح دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

یہ فیکٹری صنعتی شعبے کے لئے دھماکہ خیز مواد بنانے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے لئے مختلف نوعیت کے وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں چھ خواتین سمیت نو افراد کی موت ہو گئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان