اہم ترین

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز؛ روٹی گینگ آؤٹ، اعظم خان کی انٹری

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیویز لیند کے خلاف آئندہ ماہ شیدول ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں معتروف روٹی گینگ کے ارکان حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف ڈراپ کردیئے گئے ہیں اپنے وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے اعظم خان کی واپسی ہوئی ہے۔۔

لاہور میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کنسلٹنٹ کامران اکمل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کا اعلان کیا۔


قومی ٹیم کی قیادت پہلی مرتبہ شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ اس کے علاوہ شان مسعود، محمد حارث اور شاداب خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ حسیب اللہ، زمان خان ، صاحبزادہ فرحان ، اعم کان اور ابرار احمد کی انٹری ہوئی ہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، امید ہے یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار ۔ احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان پر مشتمل ہے

اسکواڈ کے پاکستانی میں موجود کھلاڑی تین جنوری 2024 کو لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوں گے ۔

جبکہ وہ کھلاڑی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، آٹھ جنوری 2024 کو ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

پاکستان