اہم ترین

لندن میں اداکارہ تاپسی پنو کو لوگ بھکارن سمجھ کر پیسے دینے لگے

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈنکی کی لندن میں شوٹنگ کے دوران لوگوں نے انہیں بھکارن سمجھ کر پیسے دینے شروع کردیئے تھے۔

منا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، پی کے، تھری ایڈیٹس اور سنجو جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی بڑی اسکرین کی زینت بن گئی۔

فلم میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشال اور بومن ایرانی جیسے فنکاروں نے اداکاری کا جادو جگایا ہے۔

3 روز قبل دبئی میں فلم کی تشہیر کے لئے ایک تقریب ہوئی۔ جس میں فلم کے حوالے سے یادوں پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی گئی ، جس کا نام ڈنکی ڈائریز رکھا گیا ہے۔۔

تقریب کے دوران تاپسی پنو کو ایک تصویر دکھائی گئی ۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر لوگ انہیں بھکاری سمجھ کر بھیک دینے لگے تھے۔۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تیار کر کے سڑک پر ایک ڈبے کے اوپر کھڑا کر دیا گیا تھا۔ اس دوران اس ڈبے کو کھلا رکھا گیا تھا، تاکہ لوگ اس میں پیسے ڈال سکیں۔  وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہاں شوٹنگ ہو رہی ہے۔ لوگوں نے سوچا کہ وہ اصلی بھکاری ہیں اور انہوں ڈبے میں پیسے ڈالنا شروع کردیے۔۔

تاپسی نے مزید کہا کہ ہمیں لگا کہ اگر لوگوں کو پتہ چلا کہ یہاں شوٹنگ ہو رہی ہے، تو بھیڑ جمع ہو سکتی ہے ۔ اس لئے کسی کو خبر نہیں تھی کہ یہاں شوٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے کچھ پاؤنڈ کو کما ہی لیئے تھے۔

پاکستان