اہم ترین

64 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ سڑک پر پھینک دیا گیا

بھارت کے شہر ممبئی میں درندہ صفت جنسی درندوں نے  64 سا ل کی خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ سڑک پر پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی ممبئی کے علاقے ٹرامبے میں کم از کم دو سے تین افراد نے 64 سالہ ایک بیوہ خاتون کو اغوا کے بعد ناصرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ انتہائی بے رحمی سے تشدد بھی کیا۔۔

درندوں نے گھناونی حرکت کے بعد  خاتون کے چہرے، سر اور نازک حصوں پر ہتھوڑے برسائے  جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ ملزمان اسے مردہ سمجھ کر برہنہ حالت میں بیچ سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔۔

ایک مقامی خاتون نے برہنہ حالت میں خاتون کو مدد کے لئے پکارتے دیکھا تو اس نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی بیٹی اور نو سال کی نواسی کے ساتھ رہتی ہے ۔ وہ مقامی بازاروں میں مچھلی اور جھاڑو بیچ کر اپنی زندگی بسر کرتی ہے۔  واقعے کا مقدمہ خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اس گھناؤنی حرکت پر ایک ملزم کو گرفاتر بھی کرلیا گیا ہے۔۔

پاکستان