اہم ترین

توشہ خانہ فوجداری کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔۔ عمران خان سے سزا معطل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے فریقین کے جانب سے دلائل سننے کے بعد استدعا مسترد کردی۔

9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے سزا معطل ہوسکتی ہے فیصلہ نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران خاں نے سزا معطلی کی درخواست میں کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ انہوں نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی۔

پاکستان