اہم ترین

ہر پاکستانی کو سمجھانا پڑے گا آپ اور میں محب وطن ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو سمجھانا پڑے گا آپ اور میں محب وطن ہیں،

حیدرآباد میں شیخ ایاز میلے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو اون کرنا ہوگا۔ ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، نوجوانوں کے ہاتھ سے اسلحہ لے کر قلم دینا ہوگا، دانشور اور نوجوان جاگ جائے تو ملک کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2024 میں نشاۃ ثانیہ کی ضرورت ہے، ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کو کیسے چلایا جا سکتا ہے، ہر پاکستانی محب وطن پاکستانی ہے، اختلاف رائے رکھنا سب کاحق ہے، ذاتی دشمنی نہیں ہونی چاہئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قطب جنوبی اور شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشئرز ہمارے ملک میں ہیں، لوگوں کو اس خطرے سے با خبر ہونا چاہیے کہ یہ برف پگھل جائے گی، ہم سیلاب میں ڈوبیں گے اور پیاس سے مریں گے، ہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرناہوگا۔

پاکستان